۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
حرم امام رضا علیہ السّلام

حوزہ/ ماہ صفر المظفر کے آخری ایام کی مناسبت سے افغانستان کے زائرین نے مشہد مقدس میں حاضر ہو کر عزاداری برپا کی اور ان ایام کی مناسبت سے حضرت امام رضا علیہ السّلام کی خدمت میں تسلیت پیش کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ماہ صفر المظفر کے آخری عشرے کے موقع پر، افغانستان سے کارواں کی شکل میں آئے ہوئے زائرین نے حرم حضرت امام رضا علیہ السّلام کے صحنِ غدیر میں نماز ظہر اور عصر، حجت الاسلام والمسلمین سید علی نقوی کی اقتداء میں ادا کرنے کے بعد شاندار طریقے سے عزاداری کا اہتمام کیا۔

افغانستان سے آئے ہوئے ان زائرین کے کارواں میں 190 زائر شامل تھے جو کربلا کی زیارت کے بعد مشہد مقدس میں حضرت امام رؤف کی بارگاہ میں انہیں تسلیت عرض کرنے کی غرض سے آئے تھے تاہم انہوں نے حرم کی بین الاقوامی منجمنٹ کی جانب سے مرتب ہوئے پروگراموں میں بھرپور حصہ لیا۔

اس مجلس عزاء میں افغانستان کے مشہور و معروف ذاکر اور مداح سید جمال فاطمی نے مرثیہ سرائی اور نوحہ خوانی کی۔

مجلسِ عزاء کے اختتام پر، افغانستان سے آئے ہوئے سارے زائرین حضرت علی ابن موسیٰ علیہما السّلام کے بابرکت دسترخواں کے مہمان بنے۔

واضح رہے کہ ماہ صفر المظفر کے آخری عشرے میں دنیا بھر سے تقریباً 60 لاکھ زائرین مشہد مقدس میں خاندان اہل بیت علیہم السّلام کو پرسہ دینے پہنچے تھے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .